News

Feedback – Urdu

این ایچ ایس انگلینڈ اوراین ایچ ایس امپروومنٹ آپ کوپرائمری کیئرمیں اسپوکن ورڈ انٹرپریٹنگ سروسزکےبارےمیں اپنےخیالات کا اشتراک کرنےکی دعوت دینا چاہیں گے۔

 

پس منظر

پرائمری کیئرمیں ترجمہ کرنےکےہمارےموجودہ انتظامات 31 مارچ 2021 کواختتام پذیرہوجائیں گےاورہم اس بارےمیں آپ کے خیالات سُننا چاہیں گےکہ کس چیزنےاچھی طرح کام کیا ہےاورکس کوبہتربنایا جاسکتا ہے۔ آپ کا تبصرہ اس بات کوشکل دینےکےلئےاستعمال کیا جائےگا کہ مُستقبل میں یہ خدمات کیسےفراہم کی جائیں گی۔اگرہم نےآپ کی یا آپ کےواقف کسی اورشخص کی ان خدمات میں سےکسی تک رسائی کرنےمیں مدد کی ہے، توہم اس بارےمیں آپ کےخیالات جاننا چاہیں گےکہ کس چیزنےاچھی طرح کام کیا اورکس میں بہتری پیدا کی جاسکتی ہے۔ آپ کےتبصرےکواس بات کوشکل دینےکےلئےاستعمال کیا جائےگا کہ مُستقبل میں یہ خدمات کیسےفراہم کی جائیں گی۔

 

یہ سیشن کب اورکہاں واقع ہوگا؟

کوویڈ۔19 کی وجہ سےاورلوگوں کوبالمشافہ میٹنگوں اورتقریبات کےلئے اکٹھا کرنےسےبچنےکےلئےہم ایک آن لائن سوالنامہ چلائیں گے۔ یہ 2تا16 نومبرکی مُدت سےکُھلا ہوگا اورہم اس تبصرےکوتین اہم سوالات کےجوابات دینےکےلئےاستعمال کریں گے:

کس چیزنےاچھی طرح کام کیا ہے؟
کس چیزکوبہتربنانےکی ضرورت ہے؟
وہ کون سی چیزیں ہیں جومُترجمین استعمال کرتےوقت آپ کےلئےاہم ترین ہوتی ہیں؟

 

یہ سیشن کس کےلئےہے؟

یہ سیشن کسی بھی ایسےمریض کےلئےہےجوکسی اسپوکن ورڈ مُترجم کواستعمال کرچُکا ہےجب وہ اپریل 2018 سےاپنےجی پی، ڈینٹسٹ، فارمیسی یا ماہرچشم (اوپٹومیٹرسٹ) کےپاس گئےہیں۔ یہ سیشن ایسےلوگوں کےلئےبھی ہےجنہوں نےاپریل 2018 سےمُترجم کی خدمات استعمال نہیں کی ہیں لیکن جنہیں مُستقبل میں کسی جی پی، ڈینٹسٹ، فارمیسی، اوپٹومیٹری اپائنٹمںٹ کےلئےمُترجم استعمال کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

ذیل میں تبصرہ.یا اپنا مُکمل کیا گیا سوالنامہ اس ای میل پتہ پربھیج دیں

england.phadminwf4@nhs.net

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *